کراچی : نئے قلمکاروں کی نمائندہ تنظیم پاکستان فیڈرل یونین آف کالمسٹ (پی ایف یو سی) اور غزالی ایجوکیشن ٹرسٹ کے زیراہتمام امریکہ کے صدارتی انتخابات اور اس کے سیاسی اثرات کے موضوع اہل فکر و دانش کے ساتھ خصوصی نشست آج غزالی ایجوکیشن ٹرسٹ کے ہیڈ آفس ثمن برگ سوسائٹی ، جوہر ٹائون میں ہو گی۔
تقریب میں مقامی میڈیا ہائوس کا وفد جو امریکہ میں مذکورہ الیکشن کی کوریج کیلئے گیا تھا ، کو دورہ امریکہ پر مشاہدات ، تجربات اور تاثرات بیان کرنے کیلئے بالخصوص مدعو کیاگیا ہے۔
اس ضمن میں سینئر صحافی نوید چوہدری اور اکمل سومرو مرکزی گفتگو کریں گے جبکہ پاکستان کی سیاست پر امریکہ کے اثرات اور ممکنہ خدشات کے حوالے سے معروف قلم کار اور تجزیہ کار رئوف طاہر ، قیوم نظامی ، نجم ولی خان ، ڈاکٹر صغریٰ صدف اور ڈاکٹرعارفہ صبح خان موضوع کی مناسبت سے اپنے مشاہدات اور خیالات کا اظہار کریں گے ۔ نشست کا اہتمام سہہ پہر 3 بجے ہوگا جس کی صدارت غزالی ایجوکیشن ٹرسٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سید عامر محمود کریں گے جبکہ اختتامی کلمات صدر پی ایف یو سی فرخ شہباز ورائچ ادا کریں گے۔