گوجرانوالہ (جیوڈیسک) گوجرانوالہ میں بیٹوں کی طرف سے کفالت نہ ہونے پر پنسٹھ سالہ خاتون نے ستر سالہ شخص سے کورٹ میرج کر لی۔ تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ کی رہائشی پنسٹھ سالہ عذرا پروین نے اپنے بیٹوں کی طرف سے کفالت نہ ہونے سے دلبرداشتہ ہو کر تتلے عالی کے ستر سالہ اشرف کے ساتھ سیشن کورٹ میں شادی کر لی۔
عذرا کے پانچ بچے جبکہ اشرف کے تیرہ بچے ہیں اشرف کا کہنا تھا کہ اسکی بیوی کئی سال قبل فوت ہو چکی ہے، وہ محنت کر کے اپنا گھر بار چلاتا ہے، اسنے بتایا کہ اسکے سارے بچے اب اپنے گھروں میں علیحدہ رہتے ہیں جبکہ عذرا اپنی گذر اوقات سے مجبور تھی اس لئے دونوں نے اپنی مرضی کے ساتھ شادی کر لی ہے۔