کھیلوں کا سامان بنانے والی کمپنی بھی صدر ٹرمپ کے خلاف میدان میں آ گئی

Protest

Protest

امریکا (جیوڈیسک) کھیلوں کا سامان بنانے والی ایک کمپنی بھی صدر ٹرمپ کے خلاف میدان میں آ گئی۔ سیاہ فام امریکی کھلاڑیوں کی کارکردگی پر ویڈیو جاری کی ہے جس میں ٹینس سٹار سرینا ولیمز اور ایتھلیٹ لی بورن جیمز سمیت متعدد کھلاڑیوں کو دکھایا گیا ہے۔

کمپنی نے اپنی مہم کا نام ایکوالٹی یعنی برابری رکھا ہے۔ نوے سیکنڈ کی ویڈیو فلمائی بھی بلیک اینڈ وائٹ میں ہی گئی ہے۔ ویڈیو میں سرینا اور لی بورن کے ساتھ کیون ڈیورنٹ، وکٹر کروز، گیبی ڈگلس اور اولمپک کھلاڑی ڈالیلا محمد پر فلمائی گئی ہے۔

اداکار مائیکل بی جارڈن نے کمنٹری کی ہے جبکہ گلوکارہ ایلیسا کیز نے گانا اے چینج از گونا کم گایا ہے۔