کراچی (اسپورٹس رپورٹر) السید اسپورٹس کمیٹی کے صدر مہمود سدرو نے عید گاہ کرکٹ گرائونڈ ناظم آباد میں شاندار کراچی پریمیر لیگ ٹیپ بال کرکٹ چمپئن شپ کے انعقاد میں تعاون پر اسپورٹس آرگنائزر اور شخصیات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ السید اسپورٹس کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ میں اپنا بھر پور کردار ادا کرتی رہے گی انشا اللہ بہت جلد شہر قائد میں السید اسپورٹس کمیٹی کے تحت آل سندھ اور آل پاکستان کرکٹ ایونٹ کا شاندار انعقاد کیا جائیگا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی پریمیر لیگ ٹیپ بال چمپئن شپ کے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی DIGسلطانہ خواجہ اور ڈائریکٹر FIAمنیر شیخ نے فاتح رنر اپ ٹیموں کو ٹرافی اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیئے اس موقع پر کمشنر کراچی کے اسپورٹس کوارڈینٹر غلام محمد خان ،پاکستان یوگا اسپورٹس فیڈریشن کے سیکریٹری اطلاعات محمد ارشد ،KCCAکے سابق صدر پروفیسر سراج السلام بخاری ،ٹیسٹ کرکٹر شعیب محمدٹورنامنٹ سیکریٹری اکرام اللہ اور دیگر کے علاوہ السید اسپورٹس کمیٹی کے ذمہ دران و اراکین بھی مووجود تھے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمود سدرو نے مزید کہاکہ کھیل نوجوانوں کے لئے منفی سرگرمیوں سے دور اور صحت مند زندگی کے فروغ کا ذریعہ ہے السید اسپورٹس کمیٹی کا مشن شہر میں کھیل کے ذریعے امن کا قیام اور نوجوانوں میں صحت مند مثبت سرگرمیوں کو پروان چڑھا نا ہے اور انشا اللہ ہم اس نیک مشن میں ضرور کامیاب ہونگے۔