سپورٹس کمپلکس میں ایم این اے سید ثقلین بخاری کی سرپرستی میں لگایا جا رہا ہے
Posted on February 1, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
لیہ: سپورٹس فیسٹیول 2 روزہ میلہ مورخہ 3 تا 5 فروری کو سپورٹس کمپلکس میں ایم این اے سید ثقلین بخاری کی سرپرستی میں لگایا جا رہا ہے۔ سپورٹس میلے کے تمام انگا رنگ پروگرامز سے شہریوں کو محظوظ کرنے کیلئے متعلقہ حکام بھرپور محنت و لگن سے خدمات سرانجام دیں۔ تا کہ عوام کو بہترین تفریح فراہم کی جائے۔ اور گھڑ دوڑ ، نیزاہ بازی ، خوبصورت جانوروں کی نمائشیں، دودہ ، کبڈی ، دیسی کشتیاں ، محفل سماع ، محفل موسیقی، محمل مشاعرہ ایسے تمام پروگرامز کیلئے کمیٹیاں اپنا کام مزید بہتر طور پر سرانجام دیں۔ تا کہ شاندار طریقہ سے سپورٹس میلے کا احتمام کیا جا سکے۔
سپورٹس میلے کے انتظامات کے سلسلہ میں AC لیہ منظور احمد خان چانڈیہ نے فریفنگ کے دوران بتایا کہ 3 سے 5 فروری سپورٹس میلے میں پرچم کشائی، پولیس بینڈ ، گھڑ دوڑ ، نیزہ بازی ، خوبصورت جانوروں کی نمائشیں، پاور شو ، دودہ ، دیسی کشتیاں اور کبڈی کے مقابلے جبکہ رات میں محفل سماع ، محفل موسیقی اور محفل مشاعرہ کے پروگرامز ہونگے۔ اسی طرح DO سوشل ویلفیئر محمد شاہد رانا نے بتایا کہ سپورٹس میلے کے موقع پر ثقافتی سرگرمیوں کو اجاگر کرنے اور خواتین کو بھی تفریح اور سہولیات کی فراہمی کیلئے گورنمنٹ گرلز کالج لیہ میں خواتین اور بچوں کیلئے خوبصورت سٹال لگائے جائیں گے ۔ جو 5 فروری تک جاری رہیں گے۔
جن میں دستکاریوں ، کشیدہ کاری کے بہترین نمونے رکھے جائیں گے۔ علاوہ ازیں اجلاس میں ای ڈی او زراعت نے بتایا کہ سپورٹس میلے میں ممکنہ مشینریز ، جنگلات ، واٹر مینجمنٹ ، تجزیہ زمین اور زراعت کے زیر اہتمام مختلف سٹالز لگائے جائیں گے۔ اور زرعی ادویار ، زیادہ پیدوار ، صلاحیتوں کے حامل بیجوں زرعی آلات کی بھی نمائش ہو گی۔
سپورٹس میلہ میں ایم این اے صاحبزادہ فیض الحسن ، ایم اپی ایز چوہدری اشفاق احمد ، قیصر عباس مگسی ، مہر اعجاز احمد اچلانہ اور سابق وزیر ملک احمد علی اولکھ شرکت کریں کے۔ اس موقع پر معروف قوال قاری عبدالحمید چشتی اور ہمنواء فوک گلوکار منصور علی ملنگی ، معروف شاعر شاکر شجاع آبادی اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com