کراچی (اسٹاف رپورٹر) سرحد اسپورٹس فٹ بال کلب کے صدر اسماعیل خان، سیکریٹری فاروق خان، کوچ شیر محمد، کیپٹن طارق خان، میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل نے ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے نائب صدر اور شہباز گرین فٹ بال کلب بنارس کے چیئر مین عمرزادہ روغانی کے ناگہانی انتقال پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے ان خیالات کا اظہار کلب کی جانب سے منعقدہ تعزیتی اجلاس میں کیا گیا۔
تعزیتی اجلاس صدر اسماعیل خان کی صدارت میں منعقدہوا جس میں کلب کے تمام عہدیداروں اور کھلاڑیوں نے شرکت کی اس موقع پر عمرازادہ روغانی کی ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر اسماعیل خان نے کہاکہ عمرزادہ روغانی مرحوم کی فٹ بال کے فروغ کے حوالے سے خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا کھیل کے فروغ اور کھلاڑیوں کی سرپرستی کے ھوالے سے مرھوم کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیگی ۔سرحد اسپورٹس کے عہدیداروں نے عمرزادہ روغانی کی اچانک وفات کو اسپورٹس حلقوں کے لئے نقصان قرار دیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم عمرزادہ روغانی کی مغفرت اور انہیں جنت الفردوس میں جگہ اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔ جاری کردہ :۔ میڈیا کوارڈینٹر