کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کلری محمڈن فٹ بال اسٹیڈیم آگرہ تاج لیاری میں جاری “آل کراچی ہمارا پاکستان فٹ بال کپ2015ء میں ماری پور آذاد اور کلری یونین نے پری کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔
پری کوارٹر فائنل کوالیفائینگ رائونڈ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں ماری پور آذاد نے مد مقابل بلوچ فیشر مین کو 3-0کے مارجن سے شکست دیدی فاتح ٹیم کی جانب سے امجد ،سعید اور عزیز نے خوبصورت گول اسکور کئے کھیلے گئے دوسرے میچ میں کلری یونین نے ایک سخت مقابلے کے بعد جانباز اسپورٹس سلطان آباد کو 2-1سے زیر کرکے پری کوارٹر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا کلری یونین کی جانب سے معشوق اور صدیق نے شاندار گول اسکور کئے جبکہ جانباز اسپورٹس کا واحد گول رحمن نے کیا۔
کھیلے گئے ایک اور میچ میں کلری اسٹار نے مضبوط حریف عثمان شہید کلب کو 3-0سے زیر کردیا کلری اسٹار کے محمد نے 2جبکہ نعیم نے ایک گول اسکور کئے ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچوں میں ریفری کے فرائض عبدالباقی ،شوکت گھوٹائی ،عباس ،نذر شباب اور پرویز یوسف نے انجام دیء جبکہ میچ کمشنر جمیل احمد اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔