محکمہ کھیل نے بین الصوبائی گیمز کیلئے ٹیبل ٹینس’ کراٹے اور ریسلنگ ٹیموں کا اعلان کر دیا

Wrestle

Wrestle

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) محکمہ کھیل نے قائد اعظم بین الصوبائی گیمز اسلام آباد کے لئے سندھ کی ٹیبل ٹینس’ کراٹے اور ریسلنگ مرد و خواتین ٹیموں کا اعلان کر دیا ہے۔ڈائریکٹر اسپورٹس احمد علی قریشی کے مطابق منتخب ٹیمیں 4 اپریل سے 7 اپریل تک ہونے والے قائد اعظم بین الصوبائی گیمز میں شرکت کے لئے 2 اپریل کو اسلام آباد روانہ ہونگی۔

ٹیبل ٹینس خواتین کے لئے عبیرہ علی’ مریم علی’ حلیمہ علی’ نمرہ فائق اور افشاں علی لاکھانی کا انتخاب کیا گیا ہے۔ فرزانہ ملو کھانی کوچ جبکہ ظہیر عمران کو منیجر مقرر کیا گیا ہے مردوں کی ٹیبل ٹینس ٹیم آہل شاہ’ سلمان سلیم’ اکبر شاہ’ فرقان پٹیل اور کیف ریاض شامل ہیں’ عبدالسمیع میمن کوچ اور عبید ہادی خان منیجر ہونگے’ مردوں کی ریسلنگ ٹیم کے لئے محمد رحمانی’ محمد زوہیب’ محمد شعبان’محمد عدنان’محمد اسد صدیقی’محمد عمیر اصغر’ محمد حمزہ اور محمد فہد کا انتخاب کیا گیا کوچ محمد حسین جبکہ منیجر محمد شاہد وحید کو مقرر کیا گیا ہے۔

کراٹے خواتین ٹیم کے لئے یمنی’ نیہہ’فاطمہ مرزا’ عائشہ یعقوب’ منیبہ’سیدہ اقرائ’ ماہم’ سعدیہ شریف اور ماہین عرفان کا انتخاب عمل میں آیا جبکہ پروین لودھی کوچ اور عبدالحمید منیجر ہونگے’ مردوں کی کراٹے ٹیم کے لئے شاہ فیصل’ طالب حسین’ اعظم خان’ نادر احمد’ عبدالناصر’ محمد اسد’شہباز خان’شاہ نور’راشد علی شبیہہ رضا اور فراز علی شاہ منتخب ہوئے کوچ حامد بختیار اور منیجر عبدالرحیم کو مقرر کیا گیا ہے۔