NBP اینڈ ڈی جی اسپورٹس لسبیلہ انڈر 17 فٹ بال لیگ اوتھل کیڈمی چمپئن بن گئی

NBP

NBP

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) NBPڈی جی اسپورٹس لسبیلہ انڈر 17 فٹبال لیگ کا فائنل اوتھل اکیڈمی نے اپنے نام کرلیا۔ فائنل میں بیلہ اکیڈمی کو صفر صفر برابر رہنے کے بعد رننگ پنالٹی شوٹس میں ہراکر چیمپئین بن گئی۔ مہمان خاص آواران ملیشیاء 61ونگ کے میجر خضرخان تھے۔تفصیلات کے مطابق ڈی ایف اے لسبیلہ کے زیر اہتمام نیشنل بینک اور اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ لسبیلہ اور FCحب کے بھر پور تعاون سے لسبیلہ کی 12اکیڈمیز پر مشتمل اس یونٹ کا شاندار فائنل اوتھل اکیڈمی اور بیلہ اکیڈمی کے درمیان منگل کی سہہ پہر 3بجے جام غلام قادر اسٹیڈیم حب میں کھیلا گیا۔

مقررہ وقت تک دونوں ٹیمیں برابر تھیں دوران وقفہ مہمان خاص آواران ملیشیاء 61ونگ کے میجر خضر خان کا تعارف ٹیموں سے کرایا گیا۔اس دوران انہوںنے نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو داد دی اور DFAلسبیلہ اور آرگنائزنگ کمیٹی کی کاوشوں کو سراہاکہ اس طرح کے ایونٹس سے نوجوانوں میں چھپی صلاحتیں سامنے آتی ہیں اور منفی سرگرمیوں کا خاتمہ ہوجاتاہے انہوںنے کہامیں اس فائنل تقریب میں آکر بے انتہا خوشی اور فخر محسوس کررہاہوںکہ سرحدوں کے محافظ ہماری فورس میں اور منفی سرگرمیوں کے تدارک کیلئے ہمارے یہ نوجوان سرگرم ہیں ہماراملک بالخصوص بلوچستان کے بچے بہت باصلاحیت ہیں۔

ہماری بھر پور کوشش ہوگی کہ ہم اپنے نوجوانوں کا بڑھ چڑھ کر حوصلہ افزائی کریں مہمان خاص کے ہمراہ ضلعی اسپورٹس آفیسرلسبیلہ واجہ محمد یوسف بلوچ بھی تھے جنہوںنے DFAاورکمیٹی کی کاوشوں کوخراج تحسین پیش کیاکہ محکمہ کھیل لسبیلہ میں اسپورٹس کی ترقی کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے ہم تمام کھیلوں کو پروموٹ کرینگے اگر ہمیں مزید فنڈزدیئے گئے۔ میچ کے اختتام کے بعد اوتھل اکیڈمی کو ونرٹرافی اوربیلہ اکیڈمی کورنرٹرافی، ٹریک سوٹس اور نقد انعاما دیا گیا۔

ریفریز، منتظمین کوبھی ٹریک سوٹس اور نقد انعام سے نوازاگیا۔ چیمپئین شپ کا بہترین کھلاڑی کاایوارڈ بیلہ اکیڈمی کے اسداللہ کھوسہ، مین آف دی میچ عمران علی اوتھل اکیڈمی کے جبکہ ٹورنامنٹ کا بہترین گول کیپر اوتھل اکیڈمی کے عبداللہ راشد کو دیاگیا۔ اس موقع پر دیگر مہمانان میں اسامہ خضر خان، ضلعی صدر DFAنعمان جلیل کھوسہ، ضلعی سیکریٹری خدابخش بلوچ ،مبشرعزیز کھوسہ ، ادریس رند، عبدالواحد سومرو، عبدالرشید موٹک ، لالہ حسین سینئر، شیراز نفیس، قربان شہزاد، منظور بلوچ،اسراراحمد چنہ، ریاض مہر، محمد سلیمان رونجہ، اور ، غلام محمد گلفام ، غلام حسین گلالی ، تماشائیوں کی ایک بہت بڑی تعداد موجود تھی۔