کراچی (اسپورٹس رپورٹر) اللہ داد محمڈفٹ بال کلب کے زیراہتمام سرحد اسپورٹس لانڈھی کے تعاون سے جاری آل کراچی انیس و راجہ شہید یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ کے خوارٹر فائنل کے لئے آخری معرکے میں ماری پور بلوچ نے اپنے عمدہ کھیل کی بدولت ٹورنامنٹ کی مضبوط ٹیم کورنگی بلوچ کو 2-1سے شکست دیکر کواٹر فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔
دوران کھیل پہلے ہاف میں مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا تاہم دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں نے بھر پور حملے کئے جس کے نتیجے میں مار پور بولچ کی جانب سے عدنان اور فاروق رحمن نے خوبصورت گول اسکور کئے جبکہ کورنگی بلوچ کا واحد گول کھیل کے آخری لمحات میں اختر نے اسکور کیا۔
میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی پاور پلس منیجمنٹ کمیٹی کے ارکان اویس،راحیل ،کامران ،ندیم اور زمان کا کھلاڑیوں سے تعارف کرایا گیا اس موقع پر اللہ داد محمڈن کے کوچ محمد علی ،محمد رفیق بلوچ ،ماسٹر شریف ،وشدل بلوچ ،طارق خان ،احمد بلوچ اور دیگر موجود تھے ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل معرکے کا آغاز 26فروری 2016ء سے ہوگا۔
26فروری کو پہلا کوارٹر فائنل ہزارہ محمڈن اور جلال مراد ۔27فروری کو دوسرا کوارٹر فائنل سالار ویلفیئر سینٹر اور خیبر مسلم ۔28فروری کو تیسرا کوارٹر فائنل میزبان سرحد اسپورٹس اور شرافی محمڈن جبکہ 29فروری کو چوتھا اور آخری کوارٹر فائنل مقابلہ اعظم اسپورٹس ڈرگ روڈ اور ماری پور بلوچ کے مابین کھلا جائیگا یکم مارچ کو پہلا اور 2مارچ کو دوسرا سیمی میچ کھیلا جائیگا اور ٹورنامنٹ کا فائنل 4مارچ کو کھیلا جائیگا۔
کھیلے گئے میچ میں ریفریز کے فرائض نیشنل فٹ بال ریفری زااہد حسین ،اشرف خان اور کیپٹن جمال نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر طارق خان اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔