کھیل صحت مند سرگرمیوں کے ساتھ صحت مند زندگی کو پروان چڑھانے کا ذریعے ہے۔ نشاط ضیاء قادری

کراچی : اورنگزیب سلطان اکیڈمی کے تحت تعلیم کے ساتھ صحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ کے لئے سول ایوی ایشن ائر پورٹ گرائونڈ پر ضلع شرقی منی اولمپکس کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع شرقی کے چاروں زونز شاہ فیصل زون ،جمشید زون،گلشن اقبال زون اور کورنگی زون کے مختلف کھیلوں سے وابستہ کلبوں اور سرکاری و نجی اسکولوں کے طلباء و طالبات نے حصہ لیا۔

منی اولمپکس میں کرکٹ ،ہاکی ،فٹ بال ،والی بال،ٹینس ،نیٹ بال اور رسہ کشی سمیت مختلف کھیلوں کے مقابلے منعقد کئے گئے۔ضلع شرقی منی اولمپکس کے اختتام پر منعقد تقسیم انعامات کی تقریب منعقد کی گئی جس میں مہمان خصوصی حق پرست ایم پی اے نشاط ضیاء قادری کے علاوہ قومی کرکٹر خالد لطیف، کراچی سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کے چیئر مین محمد عادل ، ایگزیگٹیو انجینئر شاہ فیصل زون بلدیہ شرقی اسلم پرویز ، انفارمیشن افیسر شاہ فیصل زون بلدیہ شرقی محمد ارشد ،کیپٹن ریاض علی مہر ،فیضا ابو بکر ٹائفون،سعید عالم ،معراج الحق ،اظہر سعیداور دیگر کھیلوں سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے نشاط ضیاء قادری نے کہا کہ اسپورٹس سے وابستہ شخصیات اور کھلاڑی امن کے سفیر ہیں۔

باہمی روابط ،اتحاد و یکجہتی اور بھائی چارگی میں کھیل اور اس سے وابستہ کھلاڑی نما یا ں کردار ادا کرسکتے ہیں ملک سے دہشت گردی اور لاقانونیت سے چھٹکارہ حاصل کرنے کے لئے علاقائی سطح پر کھیل کی تقریبات کا انعقاد خوش آئندہ اقدام ہے ،اس سلسلے کو جاری رکھ کر ہی ہم محبت ،اخوت اور تحاد و یگانگت کو فروغ دے سکتے ہیں انہوں نے اسکولوں کے طلباء وطالبات پر زور دیا کہ وہ اپنی تمام تر توجہ تعلیم کے حصول پر مرکوز رکھنے کے ساتھ صحتمند انہ سرگرمیوں کے حصول پر بھی دیں نشاط ضیاء قادری نے کہاکہ کھیل صحت مند سرگرمیوں کے ساتھ صحت مند زندگی کو پروان چڑھانے کا ذریعے ہے۔ اس موقع پر حق پرست ایم پی اے نشاط ضیاء قادری نے ضلع شرقی منی اولمپکس میں کھلیوں کے مختلف مقابلوں میں نمایاں کا کردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔