کھیل صحت مند معاشرے کے قیام کی ضمانت ہیں۔ ریحان ہاشمی

15 th F-K Family Inter Club

15 th F-K Family Inter Club

کراچی : زیادہ سے زیادہ کھیلوں کے مقابلے صحت مند معاشرے کے قیام میں اہم کردار ادا کرتے ہیں صوبائی سطح پر ہونے والے مقابلوں میں چھوٹے شہروں کے کھلاڑیوں کو بھی بھرپور شرکت کے مواقع فراہم کرنا چاہیئے تاکہ یہ کھلاڑی ملکی سطح پر اپنے شہر کی نمائندگی کرسکیں۔

ان خیالات کا اظہار چیرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے ضلع وسطی میں قائم لیاقت علی خان اسپورٹس کمپلیکس فیڈرل بی ایریا یوسی 33 میں ہونے والی آل سندھ 15th ایف کے فیملی انٹر کلب ٹائی کوانڈو ٹیلنٹ کوانٹیسٹ کی افتتاحی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر یوسی چیئرمین ہارون رشید ،ٹورنامنٹ کے منتظمین اور عوام کی بڑی تعدادا موجود تھی۔

چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ تائی کانڈو ایک ایسا کھیل ہے جو جسمانی و زہنی فٹنس کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ سیلف ڈیفنس کے لئے بھی نہایت موزوں ہے انہوں نے مزید کہا کہ آج مجھے یہ دیکھ کر نہایت خوشی ہورہی ہے کہ اس کھیل میں نوجوان بچوں ،بچیوں کے ساتھ ساتھ چھوٹے چھوٹے بچے اور بچییاں بھی شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلدیہ وسطی صحت مند سرگرمیوں اور کھیلوں کے انعقاد میں ہر ممکن مدد کرتی رہی ہیں اور آئندہ بھی مدد فراہم کرتی رہیگی قبل ازیں انہوں نے تائی کوانڈو مقابلوں میں شریک کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور مقابلے بھی دیکھے واضح رہے کہ ان مقابلوں میں کراچی و حیدرآباد سے 13 کلب کے4 سال سے 35 سال کے485 مرد و خواتین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔

اس موقع پر انہوں 100 روزہ مہم کے حوالے سے کہا کہ عوام اس مہم کو کامیاب بنانے میں بلدیہ وسطی کے ساتھ تعاون کریں اور اپنا کچرا باہر پھیکنے کے بجائے ڈسٹ بن میں رکھیں ریحان ہاشمی نے کہا کہ ”صحت سب سے پہلے” کے اصول پر کاربند ہیں وسائل کی کمی اور اختیارات کا نہ ہونا ہمیں عوام کی حقیقی خدمت سے نہیں روک سکتا۔

انہوں نے کہا کہ صاف ستھراء ماحول اور صحت مند ماحول فراہم کرنے میں بلدیہ وسطی کا ساتھ دیں۔۔۔۔

جاری کردہ: عالمگیر سیفی
انفارمیشن آفیسر( بلدیہ وسطی)
0314-3699690