سپورٹس جرنلسٹس الیون اور سعید اجمل انٹرنیشنل اکیڈمی کے درمیان دوستانہ کر کٹ میچ

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد: سپورٹس جرنلسٹس الیون اور سعید اجمل انٹرنیشنل اکیڈمی کے درمیان دوستانہ کر کٹ میچ کل زرعی یونیورسٹی میں کھیلا جائے گا۔

سپورٹس جرنلسٹس کی قیادت سینئر صحافی جمیل سراج کریں گے جبکہ سائیکا کی قیادت قربان علی کریں گے اس کے دیگر کھلاڑیوں میں ولید (نائب کپتان) ‘ حسن رضا ‘ محمد حسن ‘ محمد ارسلان ‘ انیس اجمل ‘ حمزہ طارق’ عاقب جاوید وکٹ کیپر’ محمد عامر ‘ محمد فیضان ‘ عثمان حمید ‘ محمد زاہد ‘ اعجاز انور ‘ عثمان ارشد ‘ اور ناصر خاں آفریدی شامل ہیں۔

میچ صبح 9بجے کھیلا جائے گا سپورٹس جرنلسٹس کی ٹیم وحید حسین وکٹ کیپر ‘ عامر فضل ‘ حسام حسن ‘ عابد حسین ‘ قدیر سکندر ‘ یاسر مرزا ‘ وقار یونس ‘ عرفان احمد ‘شاہد حسین ‘ نسیم شاہ ‘عمران حمید ‘مبشر سلیم بٹ ‘ ضیاء شاہداور حکیم فرحان پر مشتمل ہو گی