لاس اینجلس (جیوڈیسک) مشتری پر زندگی کی تلاش کیلئے جانے والے خفیہ مشن کو خود اپنی زندگی بچانا مشکل ہو گیا۔ ہالی ووڈ فلم یورپا رپورٹ کا تہلکہ خیز ٹریلر جاری۔ فلم 27 جون کو پردہ سیمیں پر نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔ خلانوردوں کے خفیہ مشن پر بنائی گئی فلم یورپا رپورٹ کے پہلے ٹریلر نے دنیا بھر کے شائقین کو اپنی گرفت میں لے لیا ہے۔
فلم کی کہانی سیارہ مشتری پر بھیجے گئے ایک تحقیقی مشن کے گرد گھومتی ہے جسے دنیا بھر سے خفیہ رکھا گیا تھا۔ مشن کا مقصد مشتری پر زندگی کے آثار تلاش کرنا تھا لیکن وہاں جا کر خلانوردوں کیلئے اپنی زندگی بچانا مشکل ہو گیا۔ سسپنس اور ایڈونچر سے بھرپور یہ سائنس فکشن فلم 27 جون کو امریکی سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔