کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اور پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن اور فردوس اتحاد کے تعاون سے کے ایم سی کمپلیکس میں کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی کے اعزاز میں تقریب منعقد ہوئی تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین پی این ایس سی عارف الہی تھے۔
تقریب کی صدارت کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے صدر حاجی غلام محمد خان نے کی ،کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے اپنے اعزاز میں دی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کے شہر کراچی میں امن کے لیے ضروری ہے کے کھیل کے میدانوں کو آباد کیا جائے تاکہ ہمارے نوجوان مثبت سرگرمیوں کی جانب رغب ہوں انھوں نے کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کی کارکردگی کو سراہا جو تسلسل کے ساتھ کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کر رہی ہے کمشنر کراچی نے کہا کہ وہ ان تمام اداروں اور لوگوں کے مشکور ہیں جو شہر اور کھیلوں کی ترقی کے لیے ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہیںیہ بات ان کے لیے اعزاز کی بات ہے انھوں نے بلدیہ عظمٰی کراچی اور ڈی ایم سیزسے کہا کہ وہ کھیلوں کی سرپرستی کریں۔
کمشنر کراچی نے کہا کہ بہت عرصہ بعد کسی اسپورٹس کی تقریب میں اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت ان کے لیے حوصلہ افزاء بات ہے اور کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن مبارک باد کی مستحق ہے انھوں نے کھیلوں کی ترقی کے لیے گورنر سندھ ، وزیراعلیٰ سندھ کی خدمات کو سراہا، انھوں نے بحیثیت وزیر کھیل مرحوم ڈاکٹر محمد علی شاہ کو کھیل کی خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا انھوں نے کہا کہ حکومت کراچی میں کھیلوں کے فروغ کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے، تقریب کے مہمان خصوصی پی این ایس سی کے چیئرمین عارف الٰہی نے اپنے خطاب میں کمشنر کراچی کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ کراچی شہر کے لیے ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، اس موقع پر کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کی جانب سے مہمان خصوصی پی این ایس سی کے چیئرمین عارف الٰہی نے کمشنر کراچی کو کھیلوں میں خدمات پر قائدآعظم حسن کارکردگی ایوارڈ پیش کیا جبکہ کمشنر کراچی نے عارف الہی کو حسن کارکردگی ایوارڈ پیش کیا۔
ڈسٹرکٹ ساوتھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے صدر عبدالمنان بلوچ نے کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی، عارف الٰہی، ایڈمنسٹریٹر کراچی سجاد عباسی، سمیر شیخ، بیگم اسماء محمد علی شاہ، رضاعباس رضوی ، سکندر بلوچ اور دیگر مہمانوں کو اجرک کا تحفہ پیش کیا، تقریب سے ایڈمنسٹریٹر کراچی سجاد عباسی، رضا عباس رضوی ، مظہر خان، محمد اسلم خان ، حاجی غلام محمد خان اور شکیل یامین نے بھی خطاب کیا، تقریب میں شوٹنگ بال کی جن شخصیات نے شرکت کی ان میں محمد اجمل ،سکندر بلوچ، ایم شمیم قریشی، جاوید کیانی، عظمت اللہ خان، انیس الرحمان، عبدالحق، عبدالغفار اعوان، مننان بلوچ، آزاد کیانی، محمد عارف، ملک فاروق، محمد اکرم، قمرالسلام پیارے، اعجاز احمد، محمد جمیل، انفارمیشن آفیسر شاہ فیصل ٹاون محمد ارشد اور دیگر شامل تھے۔