لاہور (پ ر) پاکستان انٹرنیشنل تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر رانا صداقت علی نے کہا ہے کہ ملک میں کھیلوں کے فروغ کے لئے تحصیل سطح پر سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر ناگزیر ہے۔یہ بات انہوں نے فیڈریشن کے ایک اجلاس میں کی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کھیل سے متعلقہ سرگرمیوں میں عدم دلچسپی کی بناء پر نوجوان نسل تباہ ہو رہی ہے اور اگر حکومتی سطح پر کھیلوں کے فروغ کے لئے توجہ نہ دی گئی تو ہاکی کی طرح دیگر گیمز بھی زوال پزیر ہو جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی کھیل ( تائیکوانڈو ) کی جانب اگر حکومتی سطح پر توجہ دی جائے تو ہمارے ہونہار کھلاڑی پاکستان کا نام روشن کر سکتے ہیں۔انہوں نے وزیر اعظم پاکستان سے تائیکوانڈو کے فروغ کے لئے مثبت اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔