واحد اسپورٹس اور غازی اسپورٹس کا صوبہ میں شوٹنگ بال کھیل کے فروغ میں نمایاں کردار

 SINDH SHOOTING BALL ASSOCIATION

SINDH SHOOTING BALL ASSOCIATION

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) شہر قائد میں شوٹنگ بال کھیل کے فروغ کے حوالے سے واحد شوٹنگ بال کلب کورنگی اور غازی اسپورٹس شوٹنگ بال کلب شاہ فیصل کالونی کا انمایا ں کردار ،سال 2019ء کے اسپورٹس کیلنڈر میں دونوں کلبوں نے مشترکہ طور پر 37شوٹنگ بال ایونٹ کا انعقاد کرکے ایک ریکارڈ قائم کرلیا ،غازی اسپورٹس کے عارف اعوان ایڈوکیٹ اور واحد اسپورٹس کے اعجاز احمد قریشی کو کھیلوں کی شخصیات اور کھلاڑیوں کا خراج تحسین دونوں افراد نے شہر کراچی میں شوٹنگ بال کھیل کو جس انداز میں فروغ دیا وہ نہ صرف بے مثال ہے بلکہ قابل تقلید ہے دونوں نے بغیر کسی اسپانسرز کے اپنی مدد آپ کے تحت صرف اور صرف شوٹنگ بال کھیل کو فروغ دینے کے لئے شوٹنگ بال کورٹ کو آباد کررکھا ہے اور ہر ایونٹ کو بہتر انداز میں سجاتے ہیں ان خیالات کا اظہار واحد اسپورٹس شوٹنگ بال کلب کے سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ اس موقع پرکراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے سابق صدر غلام محمد خان اور سیکریٹری ہدایت اللہ لاشاری نے خصوصی شرکت کی اجلاس میں غازی اور احد اسپورٹس کی سالانہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور دونوں کلبوں نے اپنی سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی۔

جس پر نہ صرف کھلاڑیوں نے بلکہ اجلاس میں موجود کھیلوں کی شخصیات نے کھیلوں کے فروغ میں شاندار اقدامات پر واحد اور غازی اسپورٹس کی خدمات کو سراہتے ہوئے حاجی غلام محمد خان اور ہدایت اللہ لاشاری نے اعلان کیا کہ شوٹنگ بال کھیل کے فروغ کے لئے ہر ماہ منعقد ہونے والے ایک ایونٹ کو مکمل اسپانسر کیا جائیگا جس پر کھلاڑیوں نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے سابق صدر غلام محمد خان اور سیکریٹری ہدایت اللہ لاشاری کو اُن کے شاندار خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔
جاری کردہ :۔ میڈیا کوارڈینٹر