اسپورٹس سے تعلق رکھنے والا ہر فرد حاجی غلام محمد کی صحت یابی کے لئے دعاء گو ہے۔ بابو فیروز

Karachi

Karachi

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) سرپرست اعلیٰ ینگ اتحاد فٹ بال کلب اور کوارڈینٹر نیشنل بنک شعبہ کھیل حاجی غلام محمد خان اچانک طبیعت بگڑنے کے باعث کارڈیوسینٹر کراچی میں زیر علاج ہیں گزشتہ روز ینگ اتحاد فٹ بال کلب کے جنرل سیکریٹر ی با بو فیروز نے دیگر اراکین کے ہمراہ حاجی غلام محمد خان کی عیادت کی اس موقع پر انہوں نے اہل وطن سے اپیل کی کہ وہ حاجی غلام محمد خان کی جلد صحت یابی اور درازی عمر کے لئے خصوصی دعاء کریں۔

اس موقع پر ب بو فیروز نے کہاکہ حاجی غلام محمد خان کی قیادت میں نیشنل بنک سمیت دیگر فٹ بال سمیت اسپورٹس کے دیگر شعبوں میں بھر پور ترقی حاصل ہوئی انہوں نے کہاکہ آج اسپورٹس کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے وال فرد حاجی غلام محمد کی صحت یابی کے لئے دعا گو ہے کہ اللہ تعالیٰ حاجی غلام محمد کو جلد صحت یاب کرے اور ہمیشہ اسپورٹس کی ترقی اور صحت مند سرگرمیوں کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں۔