اس اینجلس (جیوڈیسک) محبت کا مارا ایک مجرم اپنی بیوی اور بیٹی سے ملنے کے لئے جیل توڑ دیتا ہے۔ یہ ہے کہانی ہالی ووڈ کی رومانوی فلم ” اینٹ دیم باڈیز سینٹس Ain’t Them Bodies Saints” کی۔ لاس اینجلس ان دنوں رومانوی فلمیں صرف بالی ووڈ میں ہی نہیں بلکہ ہالی ووڈ میں بھی بن رہی ہیں۔
مصنف اور ہدائتکار ڈیوڈ لوری کی فلم ایک قانون شکن جوڑے ، بین فوسٹر اور رونی مارا کے گرد گھومتی ہے جو ٹیکساس کے جنگل میں چھپ جاتے ہیں لیکن پولیس انہیں تلاش کر لیتی ہے۔
مقابلے کے دوران رونی مارا کی گولی سے ایک اہلکار زخمی ہو جاتا ہے اور الزام بین اپنے سر لے لیتا ہے۔ قید کے دوران رونی ایک بیٹی کو جنم دیتی اور بین ان سے ملنے کے لئے جیل سے فرار ہو جاتا ہے۔ فلم سولہ اگست کو ریلیز کی جائے گی۔