ہالی ووڈ فلم تھور کے مداح نے سپر ہیرو کا دیوہیکل ہتھوڑا تیار کر لیا

Film little

Film little

نیویارک (جیوڈیسک)نیویارک ین جی ٹیہالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم تھور کے مداح دنیا بھر میں پائے جاتے ہیں جو اس فلمی کردار سے جڑی ہر چھوٹی بڑی بات میں بے پناہ دلچسپی رکھتے ہیں۔ایسے ہی ایک امریکی شخص سے آپکی ملاقات کراتے ہیں جس نے Mjolnirنامی ایک انوکھا ہتھیار تیار کر لیا ہے جس سے فلم تھور کا مرکزی کرداربری طاقتوں کا خاتمہ کرتا نظر آتا ہے ۔

فوم سے تیار کیا جانے والے اس دیوہیکل ہتھوڑے کی خاص بات یہ ہے کہ یہ نا صرف ہوبہو فلم میں دکھائے جانے والے ہتھیار سے مشابہہ ہے بلکہ اس میں نصب بیٹری0 8ہزار وولٹ کرنٹ بھی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔کیوں ہے نا کمال کی ایجادجو صرف ایک بٹن دبانے پر فورا ہی انتہائی طاقتور ہتھیار میں تبدیل ہو جائے گی۔