ہالی ووڈ فلم دی وولویرین کا شاندار پریمئر

The Wolverine Move

The Wolverine Move

لندن (جیوڈیسک) لندن میں ہالی وڈ فلم The Wolverine کاشاندار پریمیر ہوا، جس میں آسٹریلوی اداکار ہیوجیک مین سمیت فلم کی کاسٹ نے شرکت کی۔ سپر ہیروایکس مین سیریز کی چھٹی فلم وولورائن کے پریمیئر میں ہیو جیک مین کے پرستار بڑی تعداد میں موجود تھے۔

ریڈکارپٹ پر کامک ہیرو کے آہنی پنجے کا ماڈل بھی نصب تھا۔ مداحوں نے جیک مین اور دیگر اداکاروں کا والہانہ استقبال کیا اور آٹو گراف لیے۔ فلم دی وولویرین 24 جولائی کو دنیا بھر میں ریلیز کی جائیگی۔