ہالی ووڈ فلم دا وولف آف وال اسٹریٹ کا پہلا ٹریلر ریلیز

Hollywood

Hollywood

ہالی وڈ (جیوڈیسک) اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو کی نئی فلم “دی وولف آف وال سٹریٹ ” کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ لاس اینجلس فلم نیو یارک کے ایک اسٹاک بروکر جورڈن بیلفورٹ Jordan Belfort کی سچی کہانی پر بنائی گئی ہے۔

اور ڈی کیپریو نے بیلفورٹ کا کردار ادا کیا ہے۔ وہ سٹاک ایکسچینج میں ہونے والے ایک گھپلے کا حصہ بننے سے انکار کر کے جیل کی سلاخوں کے پیچھے پہنچ جاتا ہے۔

اور رہائی پانے کے بعد اپنے مخالفین کو تگنی کا ناچ نچا دیتا ہے۔ فلم میں جوناہ ہل Jonah Hill اور جین ڈوجارڈن Jean Dujardin نے اہم کردار ادا کئے ہیں۔ فلم رواں برس پندرہ نومبر کو ریلیز کی جا رہی ہے۔