Sports for Life Online Squash Challenge inaugurated
کراچی (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے تحت اسپورٹس فار لائف کے اشتراک سے “آن لائن اسکواش چیلنج”کا آغاز ہوگیا ،کمشنر آفس کراچی میں منعقد ہ سادہ تقریب میں کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے اسکواش چیلنج کا افتتاح کردیا اس موقع پر ایڈیشنل کمشنرIIڈاکٹر وقاص روشن،سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن کے سیکریٹری احمد علی راجپوت ،معروف فیشن ڈیزانر کھیلوں کے سرپرست ندیم احمد معاذ جی،سابق قومی ہاکی قوچ اخلاق احمد،سماجی شخصیت محمد سلیم خمیسانی ،PASWAکے سیکریٹری جنرل غلام محمد خان ،،لیگل ایڈوائزر غلام عباس جمال ایڈوکیٹ، پاکستان یوگا اسپورٹس فیڈریشن کے سیکریٹری اطلاعات محمد ارشد ،سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے سیکریٹری ماسٹر اصغر بلوچ ،جوائنٹ سیکریٹری اسپورٹس فار لائف اسد عباد علی ، شاہ زیب کیانی ایڈوکیٹ ،جنرل سیکریٹری حمیرہ صدیقی ،ناصرہ الیاس ،آمنہ مختار سمیت کھیلوں سے وابستہ دیگر شخصیات بھی موجود تھے۔
کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے آن لائن اسکواش چیلنج کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ COVID-19کی وجہ سے جہاں پوری دنیا مشکل صورتحال کا سامنا کررہی ہے اور جہاں زندگی کے تمام شعبے متاثر ہیں وہیں شعبہ کھیل بھی متاثر ہورہا ہے اور کھیل کے میدان اس وباء کی وجہ سے ویران پڑے ہیں ایسے مشکل صورتحال میں نوجوان کھلاڑیوں کی فزیکل فٹنس کو برقرار رکھنے کے لئے آن لائن کھیلوں کی سرگرمیوں کا انعقاد ایک مثبت قدم ہے انہوںنے پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن اور اسپورٹس فار لائف کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ انشا اللہ ہم جلد اس وباء پر قابو پالیں گے اور تمام شعبوں کے ساتھ کھیلوں کے میدان بھی دوبارہ آباد ہونگے اور کھیلوں کی سرگرمیاں اسی طرح جاری و ساری رہیں گی اور ہمارا شہر اور ملک ترقی اور امن کا گہوارہ بنے گا اس موقع پر CEOاسپورٹس فار لائف شہزاد قاضی نے شرکاء تقریب سے آن لائن اسکواش چیلنج کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتا یا کہ اس آن لائن ایونٹ میں 15سال سے کم عمر کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے جو اپنی مہارت کی ویڈیو فراہم کرینگے ایک کھلاڑی کو 2منٹ بغیر وقفے کے دیوار سے لگنے والی گیند کو مارنا ہے۔
ویڈیو کم از کم ڈھائی منٹ کی ہوگی جیوری کے فیصلے پر جیتنے اور شریک کھلاڑیوں کو انعامات اور اسناد سے نوازا جائیگا انہوںنے امید ظاہر کی ہے کہ اس چیلنج ایونٹ میں 200سے زائد کھلاڑی ملک بھر سے حصہ لیں گے،شہزاد قاضی نے بتا یا کہ اسپورٹس فار لائف کھیلوں کی تنظیموں کے اشتراک سے باسکٹ بال ،والی بال اور ٹینس کے آن لائن ایونت کا کامیاب انعقاد کرچکی ہے ۔آن لائن اسکواش چیلنج کے چیف پیٹرن PASWAکے سیکریٹری جنرل غلام محمد خان نے کہاکہ پاکستان کے کسی بھی شہر میں اگر کھیلوں کی سرگرمیاں پروان چڑھیں ہیں تو وہ ہے شہر کراچی اور اس کا سہرا وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے ویژن پر عمل کرتے ہوئے مشیر کھیل ،سیکریٹری اسپورٹس اور پاکستان کے متحرک کمشنر کراچی افتخار شالوانی کو جاتا ہے کھیل اور کھلاڑیوں کی جس طرح سندھ خصوصاً کراچی میں سرپرستی کی گئی اس کی مثال نہیں ملتی غلام محمد خان نے کمشنر کراچی کو شاندار انتظامی اقدامات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ انشا اللہ کرونا وائرس کی وباء کے مکمل خاتمے کے بعد ہم دوبارہ اپنے انہیں سرپرستوں کے تعاون اور سرپرستی میں کھیلوں کو فروغ اور کھیلوں کے میدانوں اور کوٹوں کو آباد کرینگے۔