ممبئی (جیوڈیسک) آئی پی ایل اسپاٹ فکسنگ کیس میں بھارتی کرکٹ بورڈ نے بھارتی کرکٹر سری سانتھ اور انکیت چوون پر تاحیات پابندی لگادی، یہ کھلاڑی اب کرکٹ نہیں کھیل سکیں گے۔ انڈین پریمیِر لیگ میں اسپاٹ فکسنگ کرنے والے ملزم مجرم بن گئے، بی سی سی آئی کی ڈسپلنری کمیٹی نے فاسٹ بولر سری سانتھ اور انکیت چون پر تاحیات پابندی لگادی۔
جبکہ آئی پی ایل اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں ملوث امیت سنگھ پر 5 سال کیلئے کرکٹ کے دروازے بند ہوگئے، سدہارتھ تریودی پر ایک سال پابندی لگادی گئی۔ اسپاٹ فکسنگ کیس کے مرکزی کردار سری سانتھ اور انکیت چون اب کبھی کرکٹ نہیں کھیل سکیں گے جبکہ امیت سنگھ بھی 5 سال تک انٹرنیشنل ڈومیسٹک اور کلب کرکٹ سے دور رہیں گے۔