لندن (جیوڈیسک) پاکستانی کرکٹر سلمان بٹ، محمد عامر اور محمد آصف کو اس کیس میں ملزم قرار دیا گیا تھا سپاٹ فکسنگ کی تلخ حقیقت کو آج چار سال مکمل ہو گئے، اس میں تین پاکستانی کرکٹرز کو سزائیں ہوئیں۔
بابائے کرکٹ انگلینڈ کی سرزمین پر پاکستان اور انگلش ٹیم کے درمیان سیریز کے چوتھے ٹیسٹ کا تیسرا دن سپاٹ فکسنگ کے حوالے سے سیاہ دن بنا، لارڈز ٹیسٹ میں فاسٹ بولر محمد عامر اور محمد آصف کی نوبالز کو دانستہ غلطی قرار دے کر کپتان سلمان بٹ سمیت تینوں کو کرکٹ میدان سے کٹہرے میں لا کھڑا کیا گیا، قید کی سزا مکمل کرنے والے تینوں کھلاڑی اب آئی سی سی کی طرف سے لگائی گئی پابندی بھگت رہے ہیں۔