نیو دہلی (جیوڈیسک) آئی پی ایل اسپاٹ فکسنگ کی سزا بھگتنے والے بھارتی فاسٹ بولر سری سانت نے کھیل میں ناکامی کے بعد زندگی کی اننگز شروع کر دی۔
متنازعہ بھارتی فاسٹ بولر سری سانت جے پور کے شاہی خاندان کی ایک حسینہ کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔ سری سانت اور جے پور کی معروف فیملی سے تعلق رکھنے والی بھونیشوری کماری کی شادی کوچی میں ایک مشہور مندر میں ہوئی۔
بھارتی فاسٹ بولر سری سانت آئی پی ایل میں اسپاٹ فکسنگ کے جرم میں نہ صرف سزا بھگت چکے ہیں بلکہ ان پر ہر قسم کی کرکٹ کھیلنے پر بھی پابندی عائد ہوئی۔