اسپاٹ فکسنگ : کرکٹ ورلڈ کپ بھی لپیٹ میں آگیا

Cricket World Cup

Cricket World Cup

بھارت (جیوڈیسک) اسپاٹ فکسنگ کا دائرہ کرکٹ ورلڈ کپ تک پھیل گیا۔ بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ اداکار وندو دارا سنگھ دو ہزار گیارہ کے عالمی کپ میں بھی اسپاٹ فکسنگ میں ملوث رہا ھے۔ تفصیلات کے مطابق اسپاٹ فکسنگ کا طوفان تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہا۔ ابھی نہ جانے کتنے پردہ نشینوں کے نام سامنے آئیں گے۔ اسپاٹ فکسنگ نے ورلڈ کپ کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

بھارتی ذرائع کے مطابق اداکار وندودارا سنگھ نے بھارت، سری لنکا اور بنگلہ دیش میں ہونے والے دوہزار گیارہ کرکٹ ورلڈ کپ میں بھی فکسنگ کی۔ پولیس کے پاس وندو کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں۔ وندو دارا سنگھ بورڈ اور آئی پی ایل کے اعلی آفیشلز سے بھی رابطے میں رہا۔

وندو نے آسٹریلوی کرکٹر ایڈم گلکرسٹ اور منپریت گونی سے بھی رابطے کی کوشش کی۔ کچھ ماہ قبل وندو نے دونوں کرکٹرز کو تقریب میں مدعو کیا جہاں تمام حاضرین کو مہنگے تحائف دیئے گئے۔ وندو دونوں کرکٹرز سے مستقبل میں فائدہ اٹھانا چاہتا تھا، لیکن وہ اپنے مقصد میں کامیاب نہ ہوسکا۔