اسپاٹ فکسنگ ،دھونی ہیلی کاپٹر ، گیل راون، مالنگا کا خفیہ نام مکی تھے

Spot-fixing

Spot-fixing

ممبئی (جیوڈیسک) ممبئی انڈین پریمیئر لیگ میں اسپاٹ فکسنگ کی کہانی دن بدن ایک نیا ٹوئسٹ لے رہی ہے،ممبئی پولیس کا کہنا ہے کہ بکیز کی ٹیپس کالز سے معلوم ہوا ہے کہ کھلاڑیوں کو خفیہ ناموں سے پکارا جاتا تھا،جس کے مطابق دھونی ہیلی کاپٹر ، گیل راون اورمیاپن گرو جی ہوا کرتے تھے،بھارتی میڈیا کے مطابق ،ممبئی پولیس نے وندو دارا سنگھ سے تفتیش کے دوران اہم معلومات حاصل کیں،وندو نے تحقیقات کے دوران بتایا کہ کھلاڑیوں سے رابطے کے لئے چند خفیہ نام رکھے گئے تھے۔

دھونی ہیلی کاپٹر ،کرس گیل راون ،میاپن گروجی ، مالنگا مکی کے نام سے پکارے جاتے تھے ،جبکہ وندو کو جیک کہا جاتا تھا،ان ٹیپس میں جو بات چیت سنی گئی وہ کچھ اس طرح سے ہے، گرو جی،جیک یعنی وندو سے کہتے ہیں،کہ لگایا پانچ اور کھایا تین،یعنی گروجی نے پانچ کا سٹہ لگایا تھا،لیکن یہ بات سامنے نہیں آئی کہ وہ پانچ لاکھ تھے یا پانچ کروڑ۔ایک اور سٹے باز شانو ،وندو سے کہتا ہے کہ دو گیا، یعنی وہ دو لاکھ یا دو کروڑ ہار گیا،جبکہ رمیش کو ایک آیا ،یعنی انہوں نے ایک لاکھ یا ایک کروڑ کمایا۔