ممبئی (جیوڈیسک) چنئی سپر کنگ کے باس گروناتھ میاپن اور بولی ووڈ اداکار ویندو دارا سنگھ کو ضمانت مل گئی، جبکہ اسپاٹ فکسنگ کیس کی سماعت مہارشٹرا کنٹرول آف آرگنائزڈ کرائم ایکٹ کے تحت ہو گی ، سماعت خصوصی عدالت میں کی جائے گی ،اسپاٹ فکسنگ کیس کے اہم کردار بولی ووڈ اداکار ویندو دارا سنگھ اور چنئی سپر کنگ کے مالک گروناتھ میاپن کو ممبئی کی عدالت نے ضمانت پر رہا کردیاہے۔
مشروط ضمانت میں میں سری نواسن کے داماد گروناتھ اور ویندو دارا کو ہدائت دی گئیں ہیں کہ تحقیقات مکمل ہونے تک ہفتے میں دو بار ممبئی کرائم برانچ کے سامنے حاضری دیں گے۔ جبکہ فاسٹ بولر سری سانتھ کی درخواست ضمانت مسرد ہوگئی۔
اسپاٹ فکسنگ میں ملوث تینوں کھلاڑیوں کے ریمانڈ میں 18 جون تک توسیع کر دی گئی ہے۔ بھارتی ذرائع کے مطابق اسپاٹ فکسنگ کیس کی سماعت مہارشٹرا کنٹرول آف آرگنائزڈ کرائم ایکٹ کے تحت کی جائے گی ، سماعت خصوصی عدالت میں کی ہوگی۔