لندن (جیوڈیسک) اسپاٹ فکسنگ میں ملوث پاکستانی فاسٹ بالر محمد آصف کی سزا کے خلاف اپیل کی سماعت آج ہوگی۔ ان کے وکیل سزا کے خاتمے کیلئے پرامید ہیں۔ محمد آصف کے وکیل روی سوکول کا کہنا تھا کہ تین ججز پر مشتمل لندن کی عدالت آج محمد آصف کے معاملے پر ان کے دلائل سننے کے بعد ایک دو روز میں فیصلہ سنادے گی۔
انکا کہنا تھا کہ اگر فیصلہ آصف کے حق میں آیا تو نہ صرف وہ ایک آزاد شہری کی طرح برطانیہ میں گھوم سکیں گے بلکہ آئی سی سی پر بھی انکی سزا ختم کرنے کے لئے دباو بڑھ جائے گا۔
پاکستانی کرکٹرز محمد آصف، محمد عامر اور سلمان بٹ 2010 میں انگلینڈ کے خلاف سیریز کے دوران اسپاٹ فکسنگ کرتے ہوئے پکڑے گئے تھے، تینوں کھلاڑیوں کو جیل میں سزا کانٹنے ک ساتھ آئی سی سی کی پابندی کا بھی سامنا ہے،جبکہ کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت نے بھی محمد آصف اور سلمان بٹ کی سزا برقرار رکھی ہے۔