لاہور (جیوڈیسک) اسپاٹ فکسنگ کی تحقیقات جاری ہیں، شرجیل خان اور خالد لطیف کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے فاسٹ بولر محمد عرفان کو بھی معطل کردیا ہے۔
پی سی بی نے محمد عرفان کو 14 روز کے اندر جواب داخل کرانے کی ہدایت بھی جاری کردی گئی ہیں، فاسٹ بولر پر الزام ہے کہ بکیز نے ان سے رابطہ کیا، جس کی رپورٹ انہوں نے پی سی بی کے اینٹی کرپشن یونٹ کو نہیں کی۔
فاسٹ بولر کوڈ آف کنڈیکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر چارج شیٹ دیدی گئی ۔محمد عرفان نے گزشتہ روز پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کے سامنے اپنا وڈیو بیان ریکارڈ کرایا تھا۔
اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کی زد میں آئے ایک اور کھلاڑی شاہزیب حسن سے بھی تحقیقات جاری ہیں وہ آج اینٹی کرپشن یونٹ کے سامنے اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گے۔