اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل: وندو دار اسنگھ اورگروناتھ جیل روانہ

Spot-fixing

Spot-fixing

اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں پولیس نے مزید ایک بکی کو گرفتار کرلیا۔ بی سی سی آئی کے صدر کے داماد میاپن گوروناتھ اور وندو داراسنگھ کو چودہ جون تک جیل بھیج دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق اسپاٹ فکسنگ کیس میں پولیس کا بکیز کے خلاف کریک ڈان جاری ہے۔ پولیس نے تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کردیا ہے۔ ممبئی کرائم برانچ نے بیرون ملک سے وطن واپس آنے والے کشور نامی بکی کو ائرپورٹ سے گرفتار کرلیا ہے۔

دوسری جانب بی سی سی آئی کے صدر کے داماد میاپن گوروناتھ اور بھارتی اداکار وندو دارا سنگھ کو آج عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے دونوں افراد کو چودہ جون تک جیل بھیجنے کا حکم دیا۔ چھ جون تک ضمانت پر رہا ہونے والے بھارتی کرکٹرز انکیت چون رشتہ ازدواج میں بندھ گئے۔ انکیت کی شادی گزشتہ روز ممبئی میں ہوئی۔