دہلی پولیس نے بھارتی ٹیسٹ کرکٹر شری شانت کو بکیز کی جانب سے ملنے والے سٹے کی رقم کے مزید ساڑھے پانچ لاکھ روپے برآمد کرلئے۔ تفصیلات کے مطابق اسپاٹ فکسنگ کیس میں بھارتی پولیس کی کاررائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ دہلی پولیس نے بھارتی ٹیسٹ کرکٹر شری شانت کو بکیز کی جانب سے ملنے والی سٹے کی رقم کے ساڑھے پانچ لاکھ روپے برآمد کرلئے ہیں۔
پولیس نے ابھیشیک شکلا نامی بکی سے یہ رقم قبضے میں لی ہے۔ ابھیشیک شکلا کو شری شانت کا قریبی دوست بتایا جاتا ہے۔ ابھیشیک شکلا کو اسپاٹ فکسنگ کیس میں ضمانت مل گئی ہے۔ بھارتی زرائع کے مطابق شری شانت کو میچ فکسنگ کے لئے دس لاکھ روپے ملے تھے۔ پولیس اس سے قببل شری شانت سے ساڑھے چار لاکھ روپے، موبائل فون اور دیگر اشیا برآمد کرچکی ہے۔