اسپاٹ فکسنگ: راجھستان رائلز کے مالک راج کندرا سے پولیس کی تفتیش

Raj kandra

Raj kandra

اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں ممبئی پولیس نے راجھستان رائلز کے مالک راج کندرا سے بھی تفتیش شروع کردی ہے۔ اسپاٹ فکسنگ کیس میں پولیس نے تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کردیا ہے۔ ممبئی پولیس نے راجھستان رائلز کے مالک راج کندرا سے بھی تفتیش شروع کردی ہے۔

راج کندرا بھارتی اداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر ہیں۔ بھارتی پولیس نے سولہ مئی کو راجھستان رائلز کے تین کھلاڑیوں کو اسپاٹ فکسنگ کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ بھارتی ٹیسٹ کرکٹر شری شانت پولیس کی حراست میں ہیں جبکہ انکیت چون چھ تک عبوری ضمانت پر رہا ہیں۔