ممبئی(جیوڈیسک)آئی پی ایل میں اسپاٹ فکسنگ ، بھارتی پولیس نے تحقیقات کا دائرہ بڑھادیا ہے اور مختلف شہروں میں چھاپے بھی ما رے ہیں ۔ ممبئی پولیس کمشنر کا کہنا ہے کہ، ممبئی کے ایک ہوٹل میں چھاپا مار کر سری سانتھ کا لیپ ٹاپ ،آئی پیڈ اور فون برآمد کرلیا ہے۔
جس سے اہم معلومات حاصل ہوئی ہیں،ممبئی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے،پولیس کمشنر کا کہنا تھا کہ ،آئی پی ایل میں ہونے والی اسپاٹ فکسنگ کے بعد پولیس نے اپنی تحقیقات کو مزید بڑھاتے ہوئے دیگر شہروں کے ہوٹلز پر چھاپے مارنے شروع کردیئے ہیں،اسی سلسلے میں ، ممبئی کے ایک ہوٹل پرچھاپہ مارا گیا۔
جہاں سے،کرکٹر سری سانتھ کا لیپ ٹاپ، آئی فون برآمد، کرلیاگیا جس سے بکی جیجو جناردھن کے بارے میں اہم معلومات ملی ہیں،معلوم ہوا ہے کہ کرکٹرسری سانتھ اور جیجوجناردن ایک ہی ہوٹل میں ٹھہرے تھے،ممبئی ،پولیس کمشنر نے مزید بتایا کہ ، ہوٹل کی سی سی ٹی وی فٹیج حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں، جبکہ ممبئی سے ایک اور بکی کو بھی گرفتارکیا گیا ہے۔