نگلیریا کے پھیلائو کو روکنے کے لئے قبل از وقت اقدامات کئے جائیں۔ نشاط ضیاء قادری

کراچی : حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہا ہے کہ نگلیریا کے پھیلائو کو روکنے اور اس مہلک مرض سے عوامی زندگیوں کو محفوظ بنا نے کے لئے ہنگامی بنیادوں پرقبل ازوقت انتظامات کئے جائیں ،نگلیریا سے متعلق احتیاطی تدابیر سے عوامی شعور کی بیداری کے حوالے سے اقدامات پر زور دیتے ہوئے کہاکہ گرم پانی میں پرورش پانے والے اس مہلک مرض سے بچائو صرف احتیاطی تدابیر سے ہی ممکن ہے نشاط ضیاء قادری نے واٹر بورڈ اور بلدیاتی اداروں کو ہدایت کی کہ نگلیریا سے متعلق عوامی زندگی کو محفوظ بنا نے کے اور مرض کو پھیلنے سے روکنے کے لئے احتیاطی تدابیر کے حوالے سے تشہیری مہم چلا ئی جائے تاکہ عوام کو اس مہلک مرض سے آگاہی فراہم کی جا سکے۔

ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے علاقائی مسائل کے جائزہ کے لئے شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے عوامی مسائل کا معائنہ کرتے ہوئے اس موقع پر عوامی وفود سے ملاقات کی اور اُن سے علاقائی مسائل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا اس موقع پر عوام سے گفتگو کرتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے کہاکہ صحت مند ماحول کے فروغ کے لئے اداروں سے تعاون کیا جائے اور نگلیریا سمیت مہلک امراض سے متعلق آگاہی حاصل کی جائے اور احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کرکے انسانی زندگیوں کو محفوظ بنایا جائے۔

اس موقع پر نشاط ضیاء قادری واٹر بورڈ کو ہدایت کی علاقائی سطح پر روزانہ کی بنیاد پر پانی کی نمونے حاصل کرکے اس میں کلورین کی مطلوبہ مقدار کو چیک کیا جائے اور مساجد کی ٹینکیوں میں کلورین کی مطلوبہ مقدار شامل کیا جائے اس موقع پر انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی وہ امراض سے بچائو کے حوالے سے اقدامات میں اداروں سے تعاون کریں۔

Nishat Zia Qadri

Nishat Zia Qadri