چکوال (صوصی رپورٹ) سپرنگ بورڈ سکول سسٹم اسلام آباد کے بوچھال خرد کیمپس کے افتتاح کے موقعے پر مائرز کالج چکوال کے چئرمین راجہ یاسر ہمائیوں سرفراز نے مہمانِ خصوصی کے طور پر شرکت کی اور سکول کا افتتاح کیا۔اس موقعے پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر ہمیں حقیقی ترقی کرنی ہے تو سب سے زیادہ توجہ تعلیم پر دینی ہوگی۔
جب تک اس قوم کا ایک ایک فرد حصولِ تعلیم کو اپنا فرض سمجھ کر اس پر کام نہیں کرتا اس وقت تک ہم ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہو سکتے۔مغرب ممالک میں جو صنعتی ا نقلاب آیااس کی بنیادی وجہ یہی تھی کہ آج سے تین سو سال پہلے جب ہمارے حکمران محلات اور مقبرے بنوا رہے تھے تو وہاں پر تعلیمی ادارے قائم کئے جا رہے تھے۔
اوراگر آج بھی ہم نے تعلیمی اداروں کی بجائے میٹرو بس چلانے پر زور رکھا تو کوئی شک نہیں کہ تین سو سال بعد بھی ہماری حالت ایسی ہی رہے گی۔اس موقعے پر انہوں نے سپرنگ بورڈ سکول کی انتظامیہ کو مبارکباد دی کہ انہوں نے اسلام آباد شہر میں رہتے ہوئے بھی اپنے گائوں کو یاد رکھااور وہاں پر بھی ایک جدید مونٹیسوری کا قیام عمل میں لائے۔