جھنگ: ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسرناد ر چٹھہ نے تمام متعلقہ محکوں کے سربراہان کو ہدیاات جاری کی ہیں کہ وہ جشن بہاراں 2015 منانے کے حوالہ سے تقریبات اور دیگر انتظامات کے حوالہ سے پلان مرتب کرکے حتمی منظوری کیلئے پیش کریں وہ گزشتہ روز اس ضمن میں منعقدہ خصوصی اجلاس کی صدارت کررہے تھے جس میں تمام متعلقہ محکموں کے ای ڈی او ز اور ڈی اوز موجود تھے۔ڈی سی او نادر چٹھہ نے اس موقع پر کہا کہ 5 تا 7 اپریل 2015ء کے دوران جشن بہاراں کے حوالہ سے تقریبات کا انعقاد کی جائیگا
جس میں نیزا بازی،ٹیبلو شو، لڈی، کبڈی، گھڑڈانس،رقص، سپورٹس،فوڈ فیسٹول،پھولوں کی نمائش،اسٹالز، تفریحی اور دیگر پروگرامز، مرد وخواتین اور بچوں کیلئے خصوصی انتظامات کے ساتھ منعقد کئے جائینگے۔انہوںنے افسران کو ہدایت جاری کیں کہ وہ اس ضمن میں آئندہ طلب کئے جانے والے اجلاس میں جشن بہاراں کے پروگراموں کے انعقاد کے حوالہ سے تجاویز اور پلان ہمراہ لائیں تاکہ باہمی مشاورت سے انہیں حتمی شکل دی جائے۔انہوںنے کہا کہ صفائی ستھرائی کے انتظامات کے علاوہ حالیہ سیکورٹی خدشات کے پیش نظر تمام تقریبات اور پروگراموں کی خصوصی سیکورٹی کا بندوبست کیا جائیگا۔