ممبئی (جیوڈیسک) ممبئی شہرہ آفاق گلوکار محمد رفیع کے گیت بہارو پھول برساکو بالی وڈ کی تاریخ کا سب سے مقبول نغمہ قرار دے دیا گیا ہے۔
محمد رفیع کے اس گیت کو برطانوی ٹی وی کیایشیائی سامعین نے بالی وڈ کا سب سے خوبصورت نغمہ قرار دیا ہے۔ یہ گیت انیس سو چھیاسٹھ میں بنائی گئی فلم “سورج”میں راجندرکمار اور وجنتی مالا پر فلمایاگیا۔
مشہور شاعر حسرت جے پوری کے لکھے اس نغمے کی موسیقی شنکرجے کشن نے دی تھی۔اس گانے پر محمد رفیع کوبہترین پلے بیک سنگر کا ایوارڈ بھی ملا ۔ اس سروے میں راج کپور کی فلم “آوارہ”کا گانا “آوارہ ہوں”دوسرے نمبر پر رہا۔فلم “دل والے دلہنیا لے جائیں گے “کے گانیتجھے دیکھا تو یہ جانا صنم نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔