جا رہی ہے بہار آ جاؤ

Spring

Spring

دل سے اٹھتا ہے اب غبار آ جاؤ

جا رہی ہے بہار آ جاؤ

بھول بیٹھا ہوں سارے غم اپنے

لے کے تم اپنا جھوٹا پیار آ جاؤ

دل کے اجڑے ہوئے چمن میں مرے

پھر سے بن کے بہار آ جاؤ

کون کہتا ہے ہم نہ چاہیں گے

دل پہ اب بھی ہے اختیار آجاؤ

مانتا ہوں کہ راستے ہیں کٹھن

توڑ کر سب حصار آ جاؤ

پھر محبت کی یاد آئی ہے

میرے پہلے پیار آ جاؤ

نزع کا وقت اب ہوا طاری

آخری بار ملنے یار آ جاؤ

محمد ارشد قریشی