بہار :مسلمانوں کی جان بچانے والی بیوہ ہندو خاتون کیلئے حکومت کی مالی امداد

Widow Hindu Woman

Widow Hindu Woman

بہار (جیوڈیسک) بھارتی ریاست بہار کے گاؤں میں انتہا پسند ہندوئوں کے حملے کے وقت دس مسلمانوں کی جان بچانے والی بیوہ ہندو خاتون مقبول ہوگئیں۔

پچاس سالہ شائل دیوی نے دس مسلمانوں کو اپنے گھر میں پناہ دی اور مشتعل ہندوؤں سے جھوٹ بولا کہ ان کے گھر کوئی نہیں ہے۔ بہار کے وزیر اعلی نے گاؤں کا دورہ کیا اور خاتون کو اکیاون ہزار کا چیک دیا جبکہ دو بیٹیوں کی پڑھائی کی ذمہ داری اٹھانے کا بھی اعلان کیا۔

بہار کے گاؤں میں ہندوؤں نے حملہ کر کے مسلمانوں کے گھروں کو آگ لگا دی اور چار مسلمان نوجوانوں کو زندہ جلا دیا تھا ۔