بریٹوریا (جیوڈیسک) فہدالاحمد اسکواش ٹورنامنٹ میں دانش اور عامر اطلس کی ہمت کوارٹر فائنل میں جواب دے گئی۔ پریٹوریا جونیئر اوپن ٹورنامنٹ میں 4 پاکستانی ابتدائی مرحلہ عبور کرنے میں کامیاب ہوگئے،3 کو شکست نے باہر کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق کویت میں جاری 15 ہزار ڈالر انعامی رقم کے فہد الاحمد ٹورنامنٹ میں آخری 2 پاکستانی کھلاڑی کوارٹر فائنل میں ناکام ہو گئے، تھرڈ سیڈ دانش اطلس خان کو پانچویں سیڈڈ قطری پلیئر عبداللہ محمد التمیمی نے باآسانی 3-0 سے ٹھکانے لگایا، میچ کے دوران دانش مکمل طور پر آف کلر نظر آئے۔ ایک اور کوارٹر فائنل میں ان کے بڑے بھائی عامر اطلس خان نے ٹاپ سیڈ میزبان کھلاڑی عبداللہ المزیان کو انتہائی ٹف ٹائم دیا، ابتدائی دونوں گیمز ہارنے کے باوجود مقابلہ 2-2 سے برابرہو گیا، آخری اور فیصلہ کن گیم میں عامر 2-4 کے خسارے میں تھے کہ فٹنس مسائل کی وجہ سے مقابلہ جاری نہ رکھ سکے۔