لندن (جیوڈیسک) ناصر اقبال 51 ویں، عامر اطلس 67 ویں، دانش 80 اور فرحان 81 ویں نمبر پر موجود، وویمنز سکواش میں ماریہ طور ایک درجہ بہتری کے بعد 54 ویں سے 53 ویں نمبر پر آگئیں۔ پروفیشنل سکواش ایسوسی ایشن نے تازہ ترین سکواش رینکنگ کا اعلان کر دیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق رینکنگ میں کوئی پاکستانی کھلاڑی ٹاپ 50 میں بھی شامل نہیں ہے۔ پی ایس اے ورلڈ رینکنگ کے مطابق ٹاپ قومی کھلاڑی ناصر اقبال واحد کھلاڑی ہیں جو کہ 52 سے ترقی پا کر 51 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ عامر اطلس دو درجے تنزلی کے بعد 67 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
دانش اطلس دو درجے تنزلی کے بعد 80 اور فرحان زمان دو درجے بہتری کے بعد 81 ویں نمبر پر موجود ہیں۔ وویمنز سکواش میں پاکستانی کھلاڑی ماریہ طور ایک درجے بہتری کے بعد 54 ویں سے 53 ویں پوزیشن پر آگئی ہیں۔