شردھا کپور کی فلم ”ایک ولن“ کا نیا ٹریلر جاری

A Villain

A Villain

ممبئی (جیوڈیسک) سدھارتھ ملہوترا اور شردھا کپور کی رومانٹک تھرلر فلم ”ایک ولن“ کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

ہدایتکار نوہت سوری کی اس فلم میں سدھارتھ ملہوترا اور شردھا کپور کیساتھ رتیش دیش مکھ، شاد رندھاوا اور کمال آر خان اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ بالا جی موشن پکچرز کے بینر تلے ایکتا کپور کی پروڈیوس کردہ یہ رومانٹک سسپنس اور تھریلر فلم ”ایک ولن“ 27 جون کو سینماء گھروں میں تہلکہ مچائے گی۔