شردھا کپورکرن جوہر کی فلم انگلی میں آئٹم سانگ کریں گی

Srda Kapoor

Srda Kapoor

بالی ووڈ (جیوڈیسک) کی نئی دریافت شردھا کپور بھی آئٹم گرل بن گئیں، کرن جوہر کی آنے والی فلم ‘انگلی’ میں آئٹم سانگ کریں گی۔ شردھا نے گزشتہ ماہ ریلیز ہوئی اپنی پہلی ہی فلم “عاشقی ٹو”سے خوب شہرت پائی۔

ذرائع کے مطابق شردھا کو آئٹم سانگ کی پیشکش کی گئی ہے۔ شردھا کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے انہوں نے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے گانے میں فلم کے ہیرو عمران ہاشمی بھی دکھائی دیں گے، گانے کی شوٹنگ جلد ہو گی۔