سرڈان بریڈ مین کا بیٹ نیلامی کیلئے پیش کیا جائے گا

Srdan Bread Man

Srdan Bread Man

سڈنی (جیوڈیسک) سڈنی بیٹ کی قیمت 17900 آسٹریلین ڈالر مقرر، بیٹ سے 1948 میں 115 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔ آسٹریلین لیجنڈ ڈان بریڈ مین کے زیر استعمال رہنے والا بیٹ رواں ماہ نیلامی کیلئے پیش کیا جائے گا۔

ڈان بریڈ مین کے اس بیٹ کی قیمت 17900 آسٹریلین ڈالر رکھی گئی ہے۔ بلے کو نیلام کرنے والی کمپنی کا کہنا ہے کہ ڈان بریڈ مین نے 1948 میں دورہ انگلینڈ سے قبل اس بیٹ سے 115 رنز کی فرسٹ کلاس اننگز کھیلی تھی۔