آئی پی ایل کرپشن اسکینڈل: سری نواسن کے بعد دھونی نے بھی قیادت چھوڑنے کی پیشکش کردی

MS Dhoni

MS Dhoni

نئی دلی (جیوڈیسک) آئی پی ایل کرپشن اسکنڈل کی زد میں پھنسے بھارتی کرکٹ بورڈ کے سابق صدر سری نواسن کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کے قائد مہندرا سنگھ دھونی نے بھی چنئی سپر کنگز کی قیادت اور انڈیا سیمنٹ کے نائب صدر کا عہدہ چھوڑنے کی پیش کش کر دی ہے۔

مہندرا سنگھ دھونی نے انڈیا سیمنٹ کے صدر سری نواسن کو فون پر رابطہ کر کے چنئی سپر کنگز کی قیادت اور انڈیا سیمنٹ کے نائب صدر کا عہدہ چھوڑنے کی پیش کی۔ دھونی کا کہنا تھا کہ آئی پی ایل کرپشن اسکینڈل کی وجہ سے ان کی ساکھ کو نقصان پہنچ رہا ہے لہذا وہ ان عہدوں سے الگ ہونا چاہتے ہیں۔