سرگودہا کی خبریں 11.02.2013

ڈی سی او سرگودہا عظمت محمود کی ہدایت پر ضلع بھر میں انسداد ڈینگی مہم 2013 کا آغاز کر دیا گیا ہے،ڈاکٹر نذیر عاقب
سرگودہا ( جی پی آئی)ڈاکٹر نذیر عاقب نیکوکارہ فوکل پرسن ڈسٹرکٹ ڈینگی کنٹرول سیل نے کہا ہے کہ ڈی سی او سرگودہا عظمت محمود کی ہدایت پر ضلع بھر میں انسداد ڈینگی مہم 2013 کا آغاز کر دیاگیاہے ۔ ضلع بھر کے تمام ٹی ایم او صاحبان کو اپنے اپنے علاقہ میں ڈینگی مچھر کی افزائش کی تمام جگہیں کلیئر کرنے کا ٹاسک دے دیاگیا ہے اور انہیں ہدایت کر دی گئی ہے کہ وہ انسداد ڈینگی کیلئے استعمال ہونے والے تمام خراب آلات ہر صورت پندرہ فروری سے پہلے ٹھیک کروانے او راپنے علاقے کی تمام ٹائر شاپس کی رجسٹریشن کروا کر اس کی ر پورٹ ڈینگی کنٹرول سیل میں ارسال کریں۔انہوں نے محکمہ صحت کے تمام ڈپٹی ڈسٹرکٹ افسران اور ہیلتھ انسپکٹر ز کو اپنے علاقہ میں گزشتہ سال کی طرح انسداد ڈینگی مہم کیلئے کام شروع کرنے او راس کی رپورٹ ڈینگی کنٹرول سیل میںہر ماہ کی پانچ تاریخ سے بوساطت متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر پہنچانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ڈاکٹر نیکوکارہ نے ادارہ تحفظ ماحولیات کے انسپکٹرز کو بھی گذشتہ سال کی طرح محکمہ صحت کے سی ڈی سی کے ونگ کے ساتھ مل کر کام کرنے او رڈینگی لاروا کی نشاندہی کیلئے سروے شروع کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ انہوں نے بتایاکہ جنوری 2013 میں 1766 تالابوں کاسروے مکمل کر لیاگیاہے ۔ ڈینگی لاروا کی نشاندہی ہوتے ہی لاروا سائیڈل کا عمل شروع کر دیا جاے گا ۔ تمام ضلعی افسران کو اپنے اپنے دفاتر میں صفائی او رڈینگی مچھر کی افزائش کے ممکنہ مقامات کو کلیئر کرنے کا ٹاسک دیا گیاہے ۔ یہ کام آئندہ اتوار سے شروع کیا جائے گا ۔ د ریں اثنا ڈسٹرکٹ ڈینگی کنٹرول سیل کے ڈپٹی فوکل پرسن ڈاکٹر طارق حسن کی سر براہی میں اینٹی ڈینگی سکواڈ قائم کر دیاگیاہے ۔ جو ضلع بھر میں اینٹی ڈینگی مہم کی نگرانی کرے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تاریخ گواہ ہے کہ نوجوانوں نے ہر انقلاب کا راستہ ہموار کیا
سرگودہا (جی پی آئی)تاریخ گواہ ہے کہ نوجوانوں نے ہر انقلاب کا راستہ ہموار کیا ۔ جو اں امنگوں اور جذبہ خدمت کے بغیر پاکستان کی ترقی کا خواب پورا نہیں ہو سکتا۔ علمائے کرام او راساتذہ کرام کی محنت سے ہم نوجوانوں کو بہترین پاکستانی او رسچا مسلمان بناسکتے ہیں ۔ان خیالات کااظہار ممتاز ماہر تعلیم پروفیسر ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم نے پنجاب کالج سرگودہا کے سالانہ کوئز مقابلہ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پروفیسر اصغر علی’طارق محمود تبسم ‘ پروفیسر مدثر اقبال ‘ پروفیسر ذکیہ بانو ‘ او ردیگر اساتذہ کرام بھی موجود تھے۔ کالج کے ذہین ترین طلبا وطالبات سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم نے مزید کہاکہ زندگی عمل سے عبارت ہے۔ کھوکھلے نعروں اور جذباتی جملوں سے طالب علموں کی زندگی میں تبدیلی پیدانہیں ہوسکتی ۔پروفیسر اصغر علی نے کہا کہ نوجوانوں کو ہوش اور صبر وتحمل سے کام لینا چاہیے۔ہمارے مسائل کا حل باہمی مشاورت میں مضمر ہے ۔ پنجاب کالج قومی وملی تہواروں کو منانے کا خاص اہتمام کرتاہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کالجوں میں نوجوان نسل کا مستقبل پروان پڑھتاہے ۔ والدین کے تعاون سے ہی ان طلبا کے مسائل حل کئے جاسکتے ہیں
سرگودہا (جی پی آئی)کالجوں میں نوجوان نسل کا مستقبل پروان پڑھتاہے ۔ والدین کے تعاون سے ہی ان طلبا کے مسائل حل کئے جاسکتے ہیں۔ والدین کی عدم توجہی سے لاتعداد مسائل پیدا ہو رہے ہیں ۔ طلبا کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھنے کی ضرور ت ہے ۔ گورنمنٹ اداروں میں اس جذبے کی اشد ضرورت ہے ۔ ان خیالا ت کا اظہار پروفیسر طاہر رحیم خان نے گورنمنٹ انبالہ مسلم کالج سرگودہا میں والدین واساتذہ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر پروفیسر سرفراز احمد چٹھہ ‘ پروفیسر گلزار اعوان ‘ ہارون الرشیدتبسم ‘ اور دیگر سینئر اساتذہ کرام بھی موجود تھے ۔ پروفیسر طاہر رحیم خان نے اس بات پر اظہار خیال کیاکہ چار سو والدین کا ایک ہی دن کالج تشریف لانا ‘ قومی بیداری او رذمہ داری کااحساس ہے ۔ گورنمنٹ انبالہ مسلم کالج سرگودہا میں یہ رابطہ مہم جاری رہے گی ۔ کلاسز میں غیر حاضررہنے واے متعدد طلبا کے والدین نے بتایا کہ یہ بچے گھر سے پڑھنے کے لئے آتے ہیں لیکن کالج آنے کے بجائے گھوم پھر کر گھر پہنچ جاتے ہیں ۔ والدین کو دسمبر ٹیسٹ کے پرچہ جات بھی دکھائے گئے ۔ بہترین انتظام پر والدین نے کالج انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
)شعبہ تاریخ کے ممتاز استاد پروفیسر بلال محمد نے کہاکہ شعور آگہی کیلئے تاریخ کا مطالعہ بہت ضروری ہے
سرگودہا (جی پی آئی)شعبہ تاریخ کے ممتاز استاد پروفیسر بلال محمد نے کہاکہ شعور آگہی کیلئے تاریخ کا مطالعہ بہت ضروری ہے۔ جو قوم اپنی تاریخ سے روگردانی کرتی ہے اس کا جغرافیہ بھی متاثرہوتاہے ۔ انہوں نے ان خیالا ت کا اظہار ریڈیو پاکستان کے پروگرام” سوال یہ ہے ”میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پرڈاکٹر ہارون الرشید تبسم ‘ نوید عباس اور سہیل ساجد بھی موجود تھے ۔ بلال محمد نے مزید کہاکہ والدین کو موبائل او رنیٹ سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھنی چاہیے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایڈیٹرز کونسل سرگودہا ریجن کے تعزیتی اجلاس میں کونسل کے ممبر محمد ظہور ثاقب کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیاگیا
سرگودہا (جی پی آئی)ایڈیٹرز کونسل سرگودہا ریجن کے تعزیتی اجلاس میں کونسل کے ممبر محمد ظہور ثاقب کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیاگیا۔ اجلاس میں مرحومہ کی مغفرت او رسوگوار خاندان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی گئی ۔ اجلاس صدر ایڈیٹر ز کونسل ظفر محمود چوہدری کی زیر صدارت منعقدہو ا۔ جس میں عبیداللہ طاہر ‘ ملک بشیر اعوان ‘ نعیم اختر خان’ بابر خلیل اعوان ‘ ملک اقبال ‘ رانا محمد اسلم ‘ شہزاد شیرازی ‘ رانا ساجد اقبال ‘ محمد اقبال عادل اور دیگر نے شرکت کی۔