سرہالی روڈ روہی نالے پر مقامی افراد نے قبضہ جما لیا

Mohammad Imran Salafi

Mohammad Imran Salafi

مصطفی آباد/للیانی: سرہالی روڈ روہی نالے پر مقامی افراد نے قبضہ جما لیا، سرہالی روڈ کے ساتھ ساتھ گزرنے والے روہی نالہ جس کی چوڑائی 15 سے 20 فٹ ہے اور گزشتہ پچاس سال سے نہ صرف برساتی پانی کی نکاس کا ذریعہ ہے بلکہ مصطفی آباد کے نالوں اور نالیوں کے گندے پانی کی نکاسی کا بھی بڑا ذریعہ ہے، اس روہی نالے پر ٹی ایم اے کی غفلت کی وجہ سے مقامی افراد نے تجاوزات کھڑی کرکے اپنا قبضہ جما رکھا ہے۔

قبضہ گروپ نے 20فٹ نالے پر قبضہ کرکے نالے کو صرف3فٹ میں تبدیل کر دیا ہے، جس کی وجہ سے مصطفی آباد کی رہائشی آبادی کو برسات کے موسم میں سیلابی صورت حال کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جبکہ قریبی ہزاروں ایکٹ زرعی آراضی میں بھی عرصہ داراز تک برساتی پانی کھڑا رہتا ہے، جس کی وجہ سے انہیں ہر سال لاکھوں روپے نقصان آٹھانا پڑتا ہے، اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے وزیر اعلی پنجا ب و ڈی سی او قصور سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔