سری دیوی کی فلمیں سکول کے نصاب کا حصہ بنیں گی

Sridevi

Sridevi

ممبئی (جیوڈیسک) بھارتی میڈیا کے مطابق مداح نے سری دیوی کے اعزاز میں سکول بنانے کا ارادہ کیا ہے جس میں سری دیوی کی فلمیں اور انکے ڈانس سٹائل کو پڑھایا جائیگا۔

رپورٹ کے مطابق سری دیوی نے اپنے نام پر نہ صرف سکول بنانے کی اجازت دیدی ہے بلکہ وہ سکو ل کا افتتاح اورنصاب پر نظر ثانی بھی کریں گی۔

سری دیوی نے مداح کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ میرے لیے بہت اعزاز کی بات ہے کہ میری فلمیں سکول کے نصاب کا حصہ بنیں گی۔